ہندو یاتریوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کوحادثہ ،27ہلاک، 22زخمی

03 اکتوبر ، 2022

اترپردیش کانپور(این این آئی)بھارت شہر کانپور میں 27 ہندو ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے کے نتیجے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے پندو یاتری مذہبی رسومات اور دیوی کی پوجا پاٹ کے بعد ایک ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر واپس آرہے تھے۔یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کانپور میں پیش آیا جب ہندو یاتریوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی اور الٹنے کے بعد ایک گہرے کنویں میں گر گئی۔ کئی ہندو یاتری زخموں کی وجہ سے اور کئی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں 27 ہندو یاتری ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ ایک ابلاغی ذریعے کے مطابق مرنے والے ہندو یاتریوں کی تعداد قدرے کم ہے۔معلوم ہوا کہ پچاس سے زائد ہندو یاتری تقریبا پچاس کی تعداد میں ٹریکٹر کے ذریعے کھینچی جانے والی ٹرالی پر لدے ہوئے واپس آرہے تھے۔ یہ تما ہندو چندریکا دیوی کے مندر پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس گھروں کو لوٹ رہے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بڑے جانی نقصان کا ٹویٹ کے ذریعے تعزیتی بیان جاری کیا ۔