اسلام آ باد (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) آڈیو لیکس پر و فا قی کابینہ کا بڑا فیصلہ سا منے آ گیا ہے۔ کابینہ نےسابق وزیراعظم عمران خان، انکے دو ساتھی وزراء اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کیخلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے 'ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی ۔ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیاگیا ۔ وفاقی کابینہ نے 'سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی ۔ کابینہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جسکے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔ کابینہ کمیٹی نےسفارش کی کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ایف آئی اے کی ٹیم جرم کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ در یں اثنا ء کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے وزارت داخلہ کو مر اسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ کابینہ ڈویژن کو عمل درآمد رپورٹ فوری جمع کرائی جائے ۔ واضح رہے کہ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی پہلی آڈیو 28 ستمبر کو منظر عام پر آئی تھی۔ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی دوسری آڈیو 30 ستمبر کو منظر عام پر آئی ۔ آڈیو لیکس میں عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سائفر تبدیل کرنے کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...