ٹیکسلا(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے‘چیئرمین پی ٹی آئی سامراج سے لڑ رہے ہیں، سپرپاور سے لڑرہے ہیں، عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے‘ جس سائفرکے انکاری تھے اسی کے اقراری بن گئے ہیں،چلمن کے پیچھے اور دستانے پہنے فیصلے ٹوٹ رہے ہیں ‘جو انہیں لے کر آئے تھے وہی لے کرجائیں گے‘قوم خدا کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے ‘ سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں‘اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوراہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا‘پاکستان کا سیاسی معاشی عدم استحکام نااہلی یا گرفتاری سے سنگین ہو جائے گا ،15 اکتوبر سے 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے ۔اتوارکو اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔دو ہفتوں سے اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے۔دوہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے جبکہ سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔دریں اثناءٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ کی شان ہے کہ آج سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، میرا ایجوکیشن میں بھی بڑا تجربہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی سامراج سے لڑ رہے ہیں، سپرپاور سے لڑرہے ہیں، عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے، فتح اللہ کے پاس ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...