لندن/ٹورنٹو (مرتضیٰ علی شاہ) کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 6 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریفرنڈم کے اس دوسرے مرحلے کا اہتمام ان لوگوں کیلئے کیا گیا ہے، جو 18 ستمبر کو ہونے والے ریفرنڈم اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکے تھے جبکہ خالصتان کے قیام کیلئے سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے ساتھ ہی بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کہ 18 ستمبر کو ریفرنڈم میں 110,000 سے زیادہ سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا لیکن ووٹ دینے کا مقررہ شام 5 بجے کا وقت ختم ہوجانے کی وجہ سے قطاروں میں کھڑے کم وبیش 40000 سکھ اپنا ووٹ دینے کا حق استعمال نہیں کرسکے تھے۔ سکھ فار جسٹس کی جنرل کونسل کے رکن اور نیو یارک کے وکیل گرپت ونت سنگھ پنوں نے بتایا ہے کہ خالصتان پر ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا اہتمام سکھ کمیونٹی کے بے حد اصرار اور تمام سکھ تنظیموں کے اتفاق رائے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں ووٹ دے کر کینیڈا کے سکھوں نے تاریخ رقم کردی ہے اور 6 نومبر کو بھی سکھ اسی جذبے کا مظاہرہ کرینگے۔
اسلام آباد بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کےلازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے...
کراچی آبنائے ہرمز میں رضاکارانہ بحری فیس پر یورپ کا غور، لازمی ٹول کی مخالفت، امریکا کا ایران سے ہرمز...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...