کراچی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عہدہ سنبھالا تو دو ہفتے بعد ہی اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں آ گئیں، خود کو اپنے عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا، اس لیے دو تین ہفتے بعد ملاقات کا وقت نہیں دیتا تھا، اتوار کو شہر قائد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ کچھ روز پہلے کہا کہ حکومت وقت پورا کریگی، اپنا پتہ نہیں، اس پر کابینہ اراکین نے پوچھا کہ ایسا کیوں کہا؟ لیکن اب میں سچا ثابت ہو گیا، مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف نے کہا قسط ملنے کے بعد آپ پیٹرول پر لیوی نہیں لگائیں گے لیکن میں نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پیٹرول پر لیوی لگائوں گا، تین ماہ پیٹرول پر دس دس اور ڈیزل پر پانچ پانچ روپے لیوی لگائی مگراس مہینے حکومت نے پھر لیوی نہیں بڑھائی،سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پوچھو کیا ہم تین ماہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ سکتے ہیں؟ تو میں نے مشیر کو جواب دیا کہ مر کر بھی یہ نہیں پوچھوں گا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے پوچھا کیا ہم ٹیکس برقرار رکھ سکتے ہیں؟ تو ان کا جواب نہیں آیا، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا، اللہ خیر کرے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...