حکومت پنجاب نے صوبے میں 3نئے اضلاع کی حتمی منظوری دیدی تونسہ شریف، کوہسار اور وزیر آباد شامل

03 اکتوبر ، 2022

لاہور( نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے صوبے میں 3 نئے اضلاع کی حتمی منظوری دے دی ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے نئے اضلاع میں تونسہ شریف اور کوہسار کو ضلع بنانے کی منظوری دی گئی جب کہ وزیر آباد کو بھی ضلع بنانے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تونسہ شریف ، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے کے بارے میں سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی، تونسہ اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔