اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت خانہ جنگی چاہتی ہے، عمران کو گرفتار کرنے کی بہت کوشش کی گئی، عمران خان کی کال پر پورا پاکستان باہر نکلے گا۔عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کو اقتدار کی کرسی نہیں بلکہ توے پر بٹھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پاکستان کی تاریخ بدل دی گئی، عمران خان نے وارنٹ کے بعد علاج کا بہانہ نہیں ڈھونڈا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان ہرجگہ سرخرو ہورہے ہیں، کل پورا پاکستان بغیر کال کے عمران خان کیلئے کھڑا ہوگیا۔بابر اعوان نے کہا کہ عدالت کو بتایا اسی کیس میں پہلے سے ضمانت لی ہوئی تھی، عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیاگیا، ان کو گزشتہ رات سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، حکومت خانہ جنگی چاہتی ہے، ہم بھاگنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال کا انتظار ہے، عمران خان کی کال پر پورا پاکستان باہر نکلے گا، پاکستان کی تاریخ اور تقدیر بدلنے جارہی ہے، عمران خان بہت جلد کال دیں گے۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کیخلاف جتنے مقدمات بنے کسی سیاسی لیڈر کیخلاف نہیں بنے، جتنے کیسز کرنے تھے کرلیے اب کیسز کرنیکی ہماری باری ہے، ہمارے کیسز حقائق پر مبنی ہوں گے
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...
اسلام آ باد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی...
اسلام آباد پاکستان ریلویز میں 18 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد بے نقاب، ریلوے میں 7 سال کے دوران شدید غفلت،...
دوحہ، اسلام آباد قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ حمد بن خلیفہ...
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مون سون بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کوہائی الرٹ رہنے کے احکامات...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...