ٹیکسلا (این این آئی‘جنگ نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے جیل بھیج کر دکھاؤ‘ اگر آپ کے گھر ڈاکہ پڑے اور چوکیدار کہے میں نیوٹرل ہوں تو کیا آپ چوکیدار کو معاف کردیں گے ‘آپ سمجھتے ہیں آپ کہیں میں نیوٹرل ہوں تو قوم آپ کو معاف کردے گی قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی ‘سائفر کی ماسٹرکاپی دفتر خارجہ میں موجودہے ‘ حکومت نے تیسری دفعہ میرے گھر پولیس بھیجی‘ امپورٹڈ حکومت سن لو، بجائے دھمکیاں دینے کے پکڑ کے جیل میں ڈال ہی دو‘نہ ہمیں جیلوں اورنہ ہی نامعلوم ٹیلی فون دھمکیوں سے خوف ہے‘ حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کو بھی تیار ہوں ‘ طاقت ور حلقوں سے این آر او کی ڈیل کے بغیر اسحق ڈار کبھی پاکستان نہیں آسکتا تھا۔اتوارکو ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوںتم جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈالو‘تمہارے پاس اتنی جیلیں نہیں ہیں ‘قوم تیار ہے، میں بھی تیار ہوں۔ سب سن لو پاکستانی قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بار بار کہتی تھی کہ کوئی خط نہیں ہے‘میں چیری بلاسم اور مریم نوازکا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سائفر کو اٹھا دیا، اب پوری قوم کے سامنے آ گیا کہ جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے۔اب نیا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ سائفر گم گیا ہے، مریم بی بی سائفر گم نہیں ہوا کیونکہ پتا چل جائے گا کہ آپ کے والد اور چاچا نے امریکیوں کے ساتھ مل کر سازش کرکے ہماری حکومت گرائی، اب دفتر خارجہ سے پوچھیں وہاں پر سائفر کی ماسٹر کاپی موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ جو اس سازش کو کامیاب ہونے سے روک سکتے تھے، میرا سب سے سوال ہے کہ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ قوم آپ کو معاف کردے گی کہ آپ نیوٹرل ہیں، قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، لوگوں کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا، چوروں کو بٹھا کر ان کے کیسز معاف ہو گئے اور ہم کہیں کہ جی میں تو نیوٹرل ہوں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے زیادہ بزدل آدمی کا نام اسحق ڈار ہے، ڈار کی کانپیں ٹانگتی ہیں، میں مان ہی نہیں سکتا کہ جب تک اس سے ڈیل نہیں ہوئی اور طاقت ور حلقوں نے اس کو این آر او کی ڈیل نہیں دی اور دلاسہ نہیں دیا کہ فکر نہ کرو تمہیں پکڑا نہیں جائے گا تب تک وہ گیڈر کبھی پاکستان نہیں آسکتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ حسین شریف خود کہہ دیتے ہیں کہ 4 محلات مریم نواز کے ہیں، اب یہ سمجھائیں کہ عدالت نے اسے کیسے بری کر دیا؟۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...