سپریم کورٹ میں مختلف کیسز کی سماعت کیلئے بنچوں کی تشکیل

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آج سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر مختلف کیسز کی سماعت کیلئے 5 ریگولر جبکہ ایک سپیشل بنچ تشکیل دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے روسٹر کے مطابق 3 تا 7 اکتوبر 2022 کے دوران بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بنچ میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں ۔ اسی طرح بنچ نمبر 2 کی سربراہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔