اسلام آ باد (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) آڈیو لیکس پر و فا قی کابینہ کا بڑا فیصلہ سا منے آ گیا ہے۔ کابینہ نےسابق وزیراعظم عمران خان، انکے دو ساتھی وزراء اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کیخلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے ʼڈپلومیٹک سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی ۔ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیاگیا ۔ وفاقی کابینہ نے ʼسرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی ۔ کابینہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جسکے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔ کابینہ کمیٹی نےسفارش کی کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ایف آئی اے کی ٹیم جرم کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ در یں اثنا ء کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے وزارت داخلہ کو مر اسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ کابینہ ڈویژن کو عمل درآمد رپورٹ فوری جمع کرائی جائے ۔ واضح رہے کہ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی پہلی آڈیو 28 ستمبر کو منظر عام پر آئی تھی۔ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی دوسری آڈیو 30 ستمبر کو منظر عام پر آئی ۔ آڈیو لیکس میں عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سائفر تبدیل کرنے کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم پی ٹی آئی کے...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی ہونے کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اکتوبر تک...
اسلام آباد پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا جس کے بعد شرح سود مزید بڑھانے کا...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پیٹرول ریلیف پیکج کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف...
کراچی / مکہ / نیویارک دنیا کے کئی ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے تاہم متعدد میں ابھی تک رمضان کا چاند نظر...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک کے تحت گھٹتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے عین درمیان ملک کے بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی...
واشنگٹن امریکا کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 4.75 فیصد سے بڑھ کر 5...
کراچی جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، میاں جاوید لطیف...