کراچی(ایجنسیاں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کو ضمانت ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اتوار کے روز ضمانت مل گئی۔ کیا یہ سہولت ہر پاکستانی کے لیے دستیاب ہے؟ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے۔ لیکن گزشتہ رات سے وہ پنجاب کے پی کے پولیس اور منتخب نیوز چینلز کی ڈی ایس این جیز کے حصارمیں کیوں چھپا ہوا ہے؟۔ ادھرایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ ریاستی سکیورٹی کیلئے عمران خان کے لاڈلے پن کا تاثر دور کرکے انہیں سزا دی جانی چاہئے ۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سائفر کے حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگیا ہے جس میں اہم اور بنیادی فیصلے ہوئے تاہم ان کیمرہ اجلاس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، کابینہ کمیٹی برائے سائفراپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے کا معاملہ آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم نے ادا کرنا ہے۔ دریں اثناءکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں عمران خان کو ہاتھ لگانے کی ہمت نہیں ہے‘ قوم نے کل مجرموں، منی لانڈرز اور قاتلوں کی جانب سے جھوٹ، بہتان اور بے سروپا الزامات کی الف لیلہ سنی جو ان کی بوکھلاہٹ، گھبراہٹ اور خوفزدگی کی علامت تھی‘ قوم نے اسی شام پورے ملک میں عمران خان سے یکجہتی کیلئے لاکھوں کی تعداد میں نکل کر ان کے غبارے سے ہوا نکال دی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدرعلی زیدی نے کہا کہ شریف خاندان کا باوا آدم ہی نرالا ہے، تضادات اور منافقت سے بھرا یہ خاندان اس ڈھٹائی و بے حیائی سے جھوٹ بولتا ہے کہ شیطان بھی منہ چھپانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
اسلام آ باد ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سید زکریا علی شاہ کا پٹرولیم ڈویژن تبادلہ ، حکومت پنجاب...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان بیت المال میں سنگین اور ہوشربا بدعنوانیوں کے...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...