اسلام آباد(اے پی پی، جنگ نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی،بیرامے ڈیوپ نے امن مشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا،ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اتوار کو واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ سینئر بائیڈن انتظامیہ سے رواں ہفتے ملاقات کرینگے۔آخری بارجنرل باجوہ نے 2019میں امریکا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے بنیادی اقدار کے فروغ اور بحران کے دوران فوری ردعمل میں اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نےاقوام متحدہ کے امن مشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول نہیں کرنی چاہیے۔ٹرمپ...
اسلام آباد وفاقی حکومت کےقرضوں کے سارےریکارڈٹوٹ گئے۔مرکزی حکومت کےقرضےبڑھ کرنئی بلند ترین سطح اناسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین...
اسلام آباد ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے موجودہ صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی...
اسلام آباد چیئرمین نیب نے بدعنوانی مقدمات کی مؤثر تحقیقات کیلئے 10 افسران نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد...
اسلام آ باد پاکستان اور بھارت کے درمیان13معاہدے نافذ العمل ، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش ۔ پاکستان کی جانب سے...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری، تہران کافی بیرل ایک ڈالر تک ٹیکس...
اسلام آباد پاکستان کی معاونت سے امریکہ-ایران جنگ بندی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، پس پردہ سفارت کاری سے خام...