کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ کے میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باجود پٹرول پر لیوی بڑھانے کی بجائے پانچ روپے کم کردی گئی، اس فیصلے کی آئی ایم ایف سے منظوری نہیں لی گئی ہے تو پروگرام پر اثر پڑسکتا ہے، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی پٹرولیم لیوی نہ بڑھانے کے حکومتی فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کا محمد مالک، سینئر قانون دان و تجزیہ کار منیب فاروق، نمائندہ دی نیوز مہتاب حیدر اور سابق کرکٹر سکندر بخت سے گفتگو کی گئی۔ مہتاب حیدر نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے پٹرولیم لیوی نہ بڑھانے کی پیشگی اجازت نہیں لی گئی، پٹرولیم لیوی ہدف کے مطابق نہیں ہوئی اگلے ریویو مذکرات میں ایشو بن سکتا ہے، حکومت نے روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے مداخلت کی تو آئی ایم ایف کے ساتھ نیا ایشو کھڑا ہوجائے گا، پاکستان میں کہیں بھی بیس کلو آٹا 1275روپے میں فروخت نہیں ہورہا ہے۔محمد مالک نے کہا کہ کابینہ نے عمران خان کی لیک آڈیو کی تحقیقات فیصلہ بہت جلدی میں کیا ہے، لیک آڈیو کی گفتگو سنیں تو عمران خان پر آرٹیکل چھ لاگو نہیں ہوتا، عمران خان فی الحال کوئی بڑا لانگ مارچ کرنے نہیں جارہے،اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد لندن کی پالیسیاں نافذ ہوں گی، شہباز شریف وزیراعظم ہیں لیکن نواز شریف کی فیملی بطور انچارج سامنے آگئی ہے۔منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری مریم نواز کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن ایسا ہونا مشکل ہے، کیا ایف آئی اے آڈیو لیک ہونے اور لیک کرنے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔ سکندر بخت نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان مڈل آرڈر کی کمزوریاں دور کرنے میں ناکام رہا ہے۔
اسلام آباد ملٹری اکاوئنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے پی ایم اے ڈی کے کلاس فور ملازمین کیلئے موجودہ مالی سال...
کراچی کینیڈا کے کنزرویٹو رہنما پیئر پوئیلیور نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کا انتخابات "منصفانہ اور...
اسلام آبا د وفاقی کا بینہ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پراپیلٹ ٹر یبونل ان لینڈ ریونیو کے 9ممبران کی تقرری کی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے سندھ و بلوچستان کے ممبران کی...
سیئول جنوبی کوریا کی حکومت نے جنگ کے بعد کے دور میں بچوں کو بیرونِ ملک گود دینے کی مہم کے دوران پیدائش کے...
اسلام آباد فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں گزشتہ روز سماعت ہوئی ، نیپرا اتھارٹی...
نئی دہلیامریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی ایک رپورٹ میں بھارت اور چین کو "ریاستی عناصر کے طور پر ایک ہی زمرے میں...
فیصل آباد فیصل آباد میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلی بڑی سزا سنادی گئی۔ ملزم سوشل میڈیا پر...