کراچی(اعظم علی/نمائندہ خصوصی)عوام قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے محروم، پٹرول پمپس پر مقرر کردہ سے زائد وصولی، بیشتر پمپس ایک روپیہ 25پیسے تک زائد وصول کرکے فی لیٹرپٹرول 226.53 روپے میں فروخت کر رہے ہیں،ایسوسی ایشن سربراہ کا کہناہےکہ کوئی پمپ مقرر کردہ حکومتی نرخ سے ایک پیسہ زائد نہیں لےسکتا، شکایات پر کارروائی ہوگی۔ کراچی کے پٹرول صارفین کاکہناہےکہ بیشتر پٹرول پمپ مالکا ن حکومت کے اعلان کردہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت سے ایک روپیہ یا ایک روپیہ 25پیسے زائد وصول کررہے ہیں، دوسری طرف آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالسمیع خان نے جنگ کو بتایا کہ ملک کا کوئی پٹرول پمپ حکومت کے اعلان کردہ نرخ سے ایک پیسہ زائد وصول نہیں کرسکتا اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کیخلاف ایکشن لیا جائے گا صارفین اس کی شکایت کریں۔ واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرول کی نرخ224.80روپیہ ہے جبکہ مختلف پٹرول پمپ 225.53روپئے اور226.53روپیہ فی لٹر وصول کر رہے ہیں جس پر صارفین اور پٹرول پمپ کے ارکان میں تلخ کلامی ہورہی ہے۔
اسلام آ باد ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سید زکریا علی شاہ کا پٹرولیم ڈویژن تبادلہ ، حکومت پنجاب...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان بیت المال میں سنگین اور ہوشربا بدعنوانیوں کے...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...