کراچی (نیوز ڈیسک) کیا آپ برطانوی وزیراعظم سے بات کرنا چاہیں گے؟ اگر ہاں تو جان لیں کہ نمبر معلوم کرنے کیلئے آپ کو 7؍ ڈ الر (تقریباً 1600؍ روپے) خرچ کرنا پڑ سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے 25؍ وزیروں کا نجی فون نمبر ایک امریکی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو مذکورہ ویب سائٹ کے سرچ انجن کے ڈیٹا بیس کا سبسکرپشن خریدنا ہوگا جس کی قیمت 7.25؍ ڈالز ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ کے پاس ہیکرز کی فراہم کردہ 14؍ ارب فائلیں ہیں جس میں چوری کیا ہوا مواد موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فائلیں گزشتہ ایک دہائی سے اب تک چوری (ہیک) کیے جانے والے مواد کا حصہ ہیں۔ ان فائلوں میں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان کے فون نمبرز کے علاوہ ان کے ای میل ایڈریس، پاسورڈز اور دیگر اہم نوعیت کا نجی مواد شامل ہے۔
ٹورنٹو، کینیڈا پیڈرو پورو اور میکیل اویار سبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپین ٹاپ فیورٹ فرانس کو 2-0کی شکست...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک فیصد فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری، 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ،انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے UGDCL کیخلاف گیس لیوی کے اقدامات کالعدم قرار دے دیے۔ رِموول آف ڈفیکلٹیز...
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...