اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم کے معاون خصوصی (ایس اے پی ایم) اور ممتاز آئینی ماہر عرفان قادر نے خبردار کیا ہے کہ جب تحقیقاتی اداروں کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پکڑنے کی ضرورت ہو گی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ وہ کیسے اور کہاں سے پکڑے گئے۔ ایک پیغام میں عرفان قادر، جو کہ ملک کے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں اور وفاقی وزیر کا درجہ رکھتے ہیں، نے واضح کیا کہ حکومت کا عمران کو کسی کمزور کیس میں گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے وارنٹ گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ یہ وارنٹ مجسٹریٹ نے کیس میں پیش نہ ہونے پر جاری کیا ہے۔یہ سادہ سی بات ہے اور اس وجہ سے وہ آسانی سے ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر سکتے ہیں۔ عرفان قادر آج (پیر) اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں اور وہ پی ٹی آئی چیئرمین، ان کے ساتھیوں اور دیگر کے خلاف زیر التوا مقدمات کو دیکھیں گے جنہوں نے گھناؤنے جرم کیے ہیں لیکن گرفتاری سے بچ رہے ہیں۔
ٹورنٹو، کینیڈا پیڈرو پورو اور میکیل اویار سبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپین ٹاپ فیورٹ فرانس کو 2-0کی شکست...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک فیصد فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری، 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ،انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے UGDCL کیخلاف گیس لیوی کے اقدامات کالعدم قرار دے دیے۔ رِموول آف ڈفیکلٹیز...
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...