لندن (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے)نے دنیا کے اہم اور مصروف ترین لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ائیر لائنز کو دے دیں۔یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کے بعد لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر لینڈنگ سلاٹس کے سلسلے میں پی آئی اے نے غیر ملکی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ائیر پورٹ کی 6عدد پروازوں کی سلاٹس ترکش ائیر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ائیر ویز کو 6ماہ کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ذرائع کے مطابق لندن ہیتھرو ائیر پورٹ نے پی آئی اے کی بیش قیمت لینڈنگ سلاٹس کو پابندیوں کے باعث استعمال نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کرنے کا کہا تھا۔
پشاورخیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے کالام میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعے میں ایک شخص لاپتہ جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے...
کراچی لیاری میراں ناکہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کا جوان جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کراچی قائد آباد میں 23 جون کو اغواء کے بعد بے دردی سے سے کئے جانے والےمعصوم کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا...
کوئٹہ سانحہ زِیارت میں شہید ہونے والے7پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی...
کراچی مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونی چاہئے یہی بنیادی اصول ہے،سپلائر اور صارف دونوں...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دے دیا...