اوکاڑہ، 4بچوں کی ماں نے اپنی برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر خود کشی کر لی

03 اکتوبر ، 2022

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)اوکاڑہ میں 4بچوں کی ماں نے اپنی برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر خود کشی کر لی،نبیلہ بی بی نے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا،مرکزی ملزم ذیشان گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا،نواحی قصبہ جوایا بلوچ میں 4بچوں کی ماں نبیلہ بی بی کی برہنہ تصاویر ملزمان ذیشان،عنصر،تیمور اور ملزمہ فاطمہ بی بی نے موبائل فون سے بنا ڈالیں،جس کے حوالے سے نبیلہ بی بی نے ایف آئی اے لاہو ر سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی جس پر کارروائی جاری تھی کہ ملزمان نے وہ برہنہ تصاویر وائرل کر دیں،گزشتہ روز ملزمان نے نبیلہ بی بی کو روک کر کہا کہ تمہاری برہنہ تصاویروائرل کر دی ہیں تم بھی کوئی عورت ہو تمھیں تو زہر کھا لینا چاہیے تھا تم نے درخواست دے کر ہمارا کیا کر لیا،ان طعنوں پر دلبرداشتہ ہو کر نبیلہ بی بی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کیپٹن (ر) فرقان بلال موقع پر پہنچے انہوں نے مختلف دفعات کے تحت وقوعہ کا مقدمہ درج کروا کر مرکزی ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا ”جنگ“ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ باقی 3ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،مکروہ دھندا کرنے والوں کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائینگے ۔