ڈیفنس ,اعجاز جاکھرانی کے بیٹے کی بےقابو ڈبل کیبن کئی گاڑیوں کو روندتے ہوئے الٹ گئی

03 اکتوبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس خیابان قاسم میں گذشتہ حادثے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ تیزرفتار ڈبل کیبن متعدد کھڑی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔فوٹیج میں ڈبل کیبن کو متعدد گاڑیوں سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں ڈبل کیبن گاڑی کو متعدد قلابازی کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے،پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ڈبل کیبن گاڑی پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے بیٹے کی ہے،حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور اعجاز جاکھرانی کا بیٹا زخمی ہوا ہے،پولیس کے مطابق حادثے سے متعلق ابھی تک کسی نے شکایت درج نہیں کرائی ہے۔