کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے علاقے وورکوتا کے میئر یارسلوف شاپوشنیکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کیخلاف لڑنے کیلئے رجسٹریشن کرانے والے رضا کاروں کی 10؍ فیصد تعداد اپنی بیوی سے بیزار ہیں اور ان سے بچنے کیلئے ہی وہ خود کو یوکرین کیخلاف کارروائی کیلئے رجسٹر کرا رہے ہیں۔ ایک آن لائن مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کوئلے کی کان کنی کے حوالے سے مشہور علاقے وورکوتا کے میئر نے کہا کہ ایسے افراد کی بیگمات پر آسائش زندگیوں کی عادی بن چکی ہیں اور اسلئے ان کی خواہشات ختم نہیں ہوتیں، اسلئے روز روز کی چک چک سے بچنے کیلئے ان کے شوہر یوکرین کیخلاف لڑنے کیلئے رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے افراد کی بیگمات سے اپیل کی کہ وہ اپنے شوہر کی بھرپور حمایت کریں اور ان کی ٹھوس مدد کریں بجائے اس کے کہ ان پر ہر وقت تنقید کرتی رہیں۔ اس مباحثے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور وسیع پیمانے پر اسے میڈیا کوریج ملنے لگی۔ آن لائن ٹرولنگ اور تنقید ہونے پر روسی میئر نے جواباً کہا کہ ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم پی ٹی آئی کے...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی ہونے کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اکتوبر تک...
اسلام آباد پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا جس کے بعد شرح سود مزید بڑھانے کا...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پیٹرول ریلیف پیکج کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف...
کراچی / مکہ / نیویارک دنیا کے کئی ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے تاہم متعدد میں ابھی تک رمضان کا چاند نظر...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک کے تحت گھٹتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے عین درمیان ملک کے بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی...
واشنگٹن امریکا کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 4.75 فیصد سے بڑھ کر 5...
کراچی جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، میاں جاوید لطیف...