پاک ایران ریل سروسز 2 ماہ بعد بحال

03 اکتوبر ، 2022

کوئٹہ(خبرایجنسی) پاک ایران ریل سروسز 2 ماہ بعد بحال کردی گئیں، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مال گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران ریل سروسز 2ماہ بعد بحال کردی گئیں،ریلوے کے ذریعے ترکی سے ایران کے راستے پاکستان پہنچنے والے امدادی سامان کی کوئٹہ منتقلی جاری ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 8ٹرینوں کی 215بوگیوں میں امدادی سامان پہنچ چکا ہے، ترکی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی مال گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے۔