ٹیکسلا (این این آئی‘جنگ نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے جیل بھیج کر دکھاؤ‘ اگر آپ کے گھر ڈاکہ پڑے اور چوکیدار کہے میں نیوٹرل ہوں تو کیا آپ چوکیدار کو معاف کردیں گے ‘آپ سمجھتے ہیں آپ کہیں میں نیوٹرل ہوں تو قوم آپ کو معاف کردے گی قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی ‘سائفر کی ماسٹرکاپی دفتر خارجہ میں موجودہے ‘ حکومت نے تیسری دفعہ میرے گھر پولیس بھیجی‘ امپورٹڈ حکومت سن لو، بجائے دھمکیاں دینے کے پکڑ کے جیل میں ڈال ہی دو‘نہ ہمیں جیلوں اورنہ ہی نامعلوم ٹیلی فون دھمکیوں سے خوف ہے‘ حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کو بھی تیار ہوں ‘ طاقت ور حلقوں سے این آر او کی ڈیل کے بغیر اسحق ڈار کبھی پاکستان نہیں آسکتا تھا۔اتوارکو ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوںتم جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈالو‘تمہارے پاس اتنی جیلیں نہیں ہیں ‘قوم تیار ہے، میں بھی تیار ہوں۔ سب سن لو پاکستانی قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بار بار کہتی تھی کہ کوئی خط نہیں ہے‘میں چیری بلاسم اور مریم نوازکا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سائفر کو اٹھا دیا، اب پوری قوم کے سامنے آ گیا کہ جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے۔اب نیا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ سائفر گم گیا ہے، مریم بی بی سائفر گم نہیں ہوا کیونکہ پتا چل جائے گا کہ آپ کے والد اور چاچا نے امریکیوں کے ساتھ ملکر سازش کرکے ہماری حکومت گرائی، اب دفتر خارجہ سے پوچھیں وہاں پر سائفر کی ماسٹر کاپی موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ جو اس سازش کو کامیاب ہونے سے روک سکتے تھے۔
اسلام آ باد ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سید زکریا علی شاہ کا پٹرولیم ڈویژن تبادلہ ، حکومت پنجاب...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان بیت المال میں سنگین اور ہوشربا بدعنوانیوں کے...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...