اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد زیبا چوہدری کو دھمکانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریگا، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریگا۔عمران خان کی جانب سے داخل کرائے گئے بیان حلفی میں غیر مشروط معافی کے بجائے یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ بطور چیئرمین تحریک انصاف گزشتہ 26سال سے قانون کی حکمرانی ، عدلیہ کے احترام اور آزادی کی جدوجہد کررہا ہوں اور دیگر سیاسی رہنمائوں کے برعکس میں نے ہمیشہ ہر عوامی اجتماع میں قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے۔ توہین عدالت کے اس مقدمہ کی کارروائی کے دوران مجھے احساس ہوا کہ شاید میں نے20اگست 2022کو عوامی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے ریڈ لائن کراس کردی تھی لیکن میرا مقصد کبھی بھی ضلعی عدلیہ کی معززجج کو دھمکی دینا نہیں تھا ،نہ ہی میرے اس بیان کے پیچھے قانونی کارروائی کے سوا کوئی ارادہ تھا۔
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
استنبولترکیہ میں تربیتی پروازوں کے دوران دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر کا امریکہ کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی فیملی...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی مرسڈیز بینز گاڑی کیلئے مبینہ طور پر جعلی ٹائر خریدنے کے الزام میں...
غزہ حماس نے گزشتہ روز شامی عوام کو صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں اتحاد...
اسلام آباد آئی ایم ایف کی جانب سے سعودی آئل فسیلیٹی کے امکانات پر سوالات اٹھانے کے بعد، پاکستان اب اسلامی...