جرمنی نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بڑھا کر ساڑھے 12 ارب کر دی

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد 56ملین یورو (12،522،462،024) تک بڑھا دی ہے۔ پاکستان کے بہادر لوگوں کیساتھ کھڑے اورمشکل وقت میں تعاون جاری رکھیں گے۔