نارتھ ناظم آباد، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نامعلوم ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

03 اکتوبر ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں حیدری ڈاک خانے کے قریب واقع جانوروں کے اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کےساتھی فرار ہوگئے، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک Fحیدری ڈاک خانے کے قریب 4مسلح ڈاکو دکان میں قائم جانوروں کے اسپتال میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تو گارڈز نے مزاحمت کی اس دوران فائرنگ کا تبادلے میں نامعلوم مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، پولیس اور ریسکیو عملے نے لاش اور زخمی گارڈ کو عباسی اسپتال منتقل کیا۔