اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت نے سیلاب کے اثرات اور بنیادی اشیائے خوردونوش، توانائی اور ایندھن کی بلند قیمتوں کی وجہ سے پاکستان کے کچھ حصوں میں خوراک کے شدید عدم تحفظ اور قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مزید اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ملک کی دیہی آبادی سے تعلق رکھنے والے تقریباً60 لاکھ افراد خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاشی طور پر کمزور گھرانے بنیادی ضروریات کے حصول کیلئے اپنے پیداواری اثاثے ختم کرنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ایسی ہی رپورٹ گزشتہ دنوں بھی سامنے آئی تھی جس کے مطابق خوراک کی کمی اور کساد بازاری کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی کی نئی لہر آنے اور اس کے زیادہ تر اثرات غریب اور ترقی پذیر ملکوں پر پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ حالیہ سیلابوں سے زرعی رقبے کا 35فیصد زیر کاشت رقبہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ گنے اور کپاس کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ہماری برآمدی آمدنی میں ان کا بڑا حصہ ہوتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ حالیہ دنوں میں عالمی برادری سے پاکستان کے متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کیلئے ایک نئی اپیل کرنے والا ہے تاہم اندرون ملک نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام تا حال مکمل نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسے فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضروری ہوگا کہ اس ضمن میں اقوام متحدہ کی پاکستان کے بارے میں جاری کردہ متذکرہ رپورٹ کو بھی ملحوظ رکھا جائے تاکہ کروڑوں افراد کو خوراک کی ممکنہ کمی سے بچایا جاسکے۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
پاکستان ایک غریب ملک ہے، جس کو اپنے پائوں پر کھڑا رکھنے کے لیے حکومت کو دنیا کے امیر ملکوں اور بین الاقوامی...
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ خواتین اور بچیوں کیخلاف تشدد ہماری ریڈ لائین...
-
گزشتہ ہفتے چار ستمبر کی رات سوا گیارہ بجے جب میں کراچی اپنے گھر واپس آرہا تھا تو میری گاڑی راستے میں ایک...
-
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پشاور میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویگو ڈالے والے...
-
دونوں ہی جہاد کر رہے ہیں ہے ایک جہاد خودکُشوں کا اور اُن کے علاوہ، شدّومد سے ہے ایک جہاد لیڈروں کا
-
ان دنوں ہمارا زیر حراست کھلاڑی اور اسکی پارٹی سخت مشکل اور اضطراب میں ہے، ایک طرف انہیں یہ زعم ہے کہ پاکستانی...
-
تنقید و تحقیق سے مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے ۔خود پر تنقید تو میں خیر برداشت نہیں کر سکتا البتہ دوسروں پر...
-
پاکستان کی سب سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ یہاں قانونی ، آئینی اور فطری سیاسی عمل کو ہمیشہ روکنے کی کوشش کی گئی...