لودھراں : آگ سے جھلس کر باپ اور نوجوان بیٹاجاں بحق

03 اکتوبر ، 2022

لودھراں (نمائندہ جنگ) آگ سے جھلس کر باپ اور نوجوان بیٹاجاں بحق،متوفی بیٹے کی گردن پر زخموں کے نشان ہونے پر پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق لودھراں شہر کے برکت علی آرے والا بازار میں نواز غوری کے بیٹے شہباز کے کمرے میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس سے شہباز اور اس کا جواں سال بیٹا عمر شہباز دونوں بری طرح جھلس گئے اور موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ کمرے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے لیکن کمرے میں کوئی گیس سلنڈر نہیں ملا جس کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ متوفیان رات کو گیس والے چولہے کا والو بند کرنا بھول گئے جسکی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی اور صبح جیسے ہی ماچس کی تیلی سلگائی ہوگی تو پورے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی ہوگی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور موقع سے شواہد حاصل کرلیے تفتیشی سب انسپکٹر شاہد کے مطابق متوفی عمر شہباز کی گردن پر کٹ کے نشانات پائے گئے جس کے بعد دونوں باپ بیٹوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں باپ بیٹوں کے سیمپل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی روانہ کردئیے گئے ہیں جہاں سے رزلٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی پولیس نے زیر دفعہ 174 کی کاروائی کے بعد رات گئے دونوں باپ بیٹوں کی نعشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے نوجوان عمر شہباز کا جسم خون سے لت پت دیکھ کر اہل علاقہ نے اس واقعہ کو مشکوک قراردیا ہے۔