اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) آڈیو لیکس پر و فا قی کابینہ کا بڑا فیصلہ سا منے آ گیا ہے۔ کابینہ نےسابق وزیراعظم عمران خان، انکے دو ساتھی وزراء اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کیخلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے ʼڈپلومیٹک سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے 30ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی ۔ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیاگیا ۔ وفاقی کابینہ نے ʼسرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی ۔ کابینہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جسکے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔ کابینہ کمیٹی نےسفارش کی کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ایف آئی اے کی ٹیم جرم کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ در یں اثنا ء کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے وزارت داخلہ کو مر اسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ کابینہ ڈویژن کو عمل درآمد رپورٹ فوری جمع کرائی جائے ۔ واضح رہے کہ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی پہلی آڈیو 28 ستمبر کو منظر عام پر آئی تھی۔ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی دوسری آڈیو 30 ستمبر کو منظر عام پر آئی ۔ آڈیو لیکس میں عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سائفر تبدیل کرنے کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں۔
اسلام آ باد ) وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آبادایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25کے ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کےلیے30جون 2025تک تمام فیلڈ...
پشاورخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان نے معدنیات سے متعلق بل پر وفاقی حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے...
اسلام آباد اگلے بجٹ میں کاربن لیوی کے نفاذ کے ساتھ، پاکستان نے اگست 2026 کے آخر تک پروجیکٹ کے انتخاب کو اپ ڈیٹ...
اسلام آباد گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے پاکستان کے ساتھ روس کے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، عثمان سروش علوی کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور...
اسلام آباد نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آج 18 اور کل 19 اپریل کے دوران راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں...