آڈیو لیکس، عمران کے کپڑے اتر گئے، نشان عبرت بنانا چاہیئے، مریم اورنگزیب

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد ،کراچی(خصوصی نامہ نگار ،جنگ نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل عمران خان کو پتہ ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہو گیا ہے ، عمران خان اگر شرم ہو تو آڈیو لیکس کے بعد آپ کے جسم سے کپڑے اتر گئے ہیں ،عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا عمران خان تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے، عمران خان تم ملک کے خلاف امپورٹڈسازش ہو تم ملک کے خلاف فارن فنڈڈسازش ہو جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے، عمران خان جانور تم فارن ایجنٹ تم ہو رات کو پاؤں پکڑتے ہو ، روتے ہو چیختے ہو ، معافیاں مانگتے ہو اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے، تم نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا ،تم نے قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی، فارن ایجنٹ نے قومی مفاد اور آئین سے غداری کی فارن ایجنٹ نے عوام سے غداری کی۔