چین کے قومی دن کے حوالے سے مونومنٹ پر لائٹ شو کا انعقاد

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین کے قومی دن کی مناسبت سے پاکستان کی قومی یادگار پر حیرت انگیر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں زیرو پوائنٹ پر پاکستان کی قومی یادگار (مونومنٹ) کو روشن کرتے حیرت انگیز لائٹ شو کا نظارہ اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اپنی منفرد دوستی پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں پاک چین دوستی زندہ باد بھی لکھا اور لائٹ شو کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ چین کے قومی دن کی مناسبت سے قومی یادگار کو خوبصورت روشنیوں سے مزین گیا تھا۔