اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں اب یہ نہیں پلٹیں گے، ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے، بدقسمتی سے ہمیں یہ معذرت خواہانہ عذر بیان اور ایک ایسے شخص کا نام مجبوراًلینا پڑتا ہے جو خواتین کو کم تر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور ہر روز کم ظرفی کے ایک نئے پاتال میں اتر جاتا ہے، عمران خان نے ہر بار یہی ثابت کیا کہ وہ عورتوں کی توہین و تحقیرکرتا ہے، اُنکی عزت واحترام سے نابلد ہے، اُنہیں محض اشیاءسمجھ کربدکلامی ہی نہیں ہراساں بھی کرتا ہے، عمران خان نے اپنی جماعت اور حامیوں میں یہی بیمار ذہنیت پھیلائی اور ُاسکی حوصلہ افزائی کی ہے یہ نہایت مایوس کُن اور افسوسناک بات ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین لیڈر اور حامی اِس رویے کو درست قرار دیکر نہ صرف اس پر کاربند بلکہ جشن منارہی ہیں یہ نہایت شرمناک اور اسکی حقیقی جھلک ہے کہ عمران خان درحقیقت کس قدر چھوٹا آدمی ہے۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار بانی...
اسلام آباد مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزار...
اسلام آباد اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے تحریک انصاف یا گنڈاپور سے اسٹیبلشمنٹ کی پس پردہ بات چیت کی سختی سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے...
کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد نہیں کہ...
اسلام آباد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین ریاضت علی سحر نے کہا کہ میڈیا پر پاکستان بار...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آباد شوگر ایڈوائزری بورڈ نےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ، آج بدھ کو ای...