اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے سائفر کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات سپریم کورٹ کا کمیشن کرے۔ پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے سائفر کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی ، سائفر اور بین الاقوامی سازش کی تحقیقات پہلے دن سے ہی تحریک انصاف کا مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ یہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا گیا اعلیٰ سطح عدالتی کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اسی طرح آڈیو لیکس کا معاملہ بھی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح عدالتی کمیشن کے سپرد کیا جانا چاہئے۔
اسلام آباد ڈی چوک اسلام آباد پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جبکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد "حکومتی ماہرین" کو توقع ہے کہ وہ زیادہ تردد کے بغیر دونوں پارلیمانی ایوانوں میں دو تہائی اکثریت...
اسلام آبادآرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں...
اسلام آباد کے الیکٹرک کو گیس دینے سے حکومت کو 80 ارب روپے کی بچت کا امکان، ڈائیورژن سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...