اسلام آ باد،لاہور(نیوز رپورٹر،آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کے فوری تعین کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کیلئے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کے حکام نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو نقد امداد اور امدادی اشیاء کی فراہمی میں کٹوتیوں سے متعلق شکایات کو فوری دور کرنے کی ہدایت دی جبکہ اشیائے خوردنی اور امدادی سامان کی فراہمی میں پیش آنے والے مسائل صوبائی حکومتوں کے تعاون سے فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے سیلاب کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین میں حائل مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور امدادی اشیا کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ جلد از جلد مکمل کریں، سیلاب متاثرین کو نقد امداد اور امدادی اشیاء کی فراہمی میں کٹوتیوں سے متعلق شکایات کو دور کیا جائے۔دریں اثنا شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی امداد جاری رکھنے پر چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے چینی دوست پا کستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر امداد کا حجم 400آر ایم بی ( یوآن)سے بڑھ کر 644آر ایم بی تک پہنچ گیا ہے۔ ہم چینی حکومت ‘ سی پی سی ‘ چین کی ریڈ کراس سو سائٹی ‘ جڑ واں صو بوں اور پیپلز لبریشن آر می کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔علاوہ ازیں جاتی عمرہ میں معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی سے گفتگوکرتےہوئے شہبا زشریف نےکہاکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیاگیا ہے اور ہم نے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملکی مفاد میں چند بڑے تلخ فیصلے کیے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھی ہیں مگر گزشتہ حکومت کی طرف سے غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا اور اب اسحاق ڈار کے آنے سے صورتحال میں ہر آنے والے دن کیساتھ بہتری نظر آئے گی۔
اسلام آباد ڈی چوک اسلام آباد پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جبکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد "حکومتی ماہرین" کو توقع ہے کہ وہ زیادہ تردد کے بغیر دونوں پارلیمانی ایوانوں میں دو تہائی اکثریت...
اسلام آبادآرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں...
اسلام آباد کے الیکٹرک کو گیس دینے سے حکومت کو 80 ارب روپے کی بچت کا امکان، ڈائیورژن سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...