اسلام آباد(وقائع نگار)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی اور مختلف امور سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کیساتھ ملک میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحرانوں کے دوران ان کےفوری ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا، اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی، اور سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل بیرامے نے اقوام متحدہ کے امن مشن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
اسلام آباد ڈی چوک اسلام آباد پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جبکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد "حکومتی ماہرین" کو توقع ہے کہ وہ زیادہ تردد کے بغیر دونوں پارلیمانی ایوانوں میں دو تہائی اکثریت...
اسلام آبادآرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں...
اسلام آباد کے الیکٹرک کو گیس دینے سے حکومت کو 80 ارب روپے کی بچت کا امکان، ڈائیورژن سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...