متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان پر مشتمل ترکیہ کی ٹر ین پاکستان کیلئے روانہ

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ترکیہ کی13 ویں ’’مہربانی ٹرین‘‘ متاثرین سیلاب کیلئے پانچ سو چون ٹن امدادی اشیاء پر مشتمل سامان لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔ ترکیہ کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرین انقرہ سے روانہ ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ یہ تقریباً دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔یہ امدادی سامان ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ہدایت پر بھیجا جارہا ہے۔اس امدادی سامان کے ساتھ ترکیہ کی طرف سے صرف ریل کے ذریعے بھجوائے گئے امدادی سامان کا مجموعی حجم تقریباً سات ہزار دوسو نوے ٹن ہو جائے گا۔