اسلام آباد(صالح ظافر)وزیراعظم کے معاون خصوصی (ایس اے پی ایم) اور ممتاز آئینی ماہر عرفان قادر نے خبردار کیا ہے کہ جب تحقیقاتی اداروں کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پکڑنے کی ضرورت ہو گی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ وہ کیسے اور کہاں سے پکڑے گئے۔ ایک پیغام میں عرفان قادر، جو کہ ملک کے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں اور وفاقی وزیر کا درجہ رکھتے ہیں، نے واضح کیا کہ حکومت کا عمران کو کسی کمزور کیس میں گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے وارنٹ گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ یہ وارنٹ مجسٹریٹ نے کیس میں پیش نہ ہونے پر جاری کیا ہے۔یہ سادہ سی بات ہے اور اس وجہ سے وہ آسانی سے ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر سکتے ہیں۔ عرفان قادر آج (پیر) اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں اور وہ پی ٹی آئی چیئرمین، ان کے ساتھیوں اور دیگر کے خلاف زیر التوا مقدمات کو دیکھیں گے جنہوں نے گھناؤنے جرم کیے ہیں لیکن گرفتاری سے بچ رہے ہیں۔ عرفان قادر وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پراسیکیوشن کے معاملات سے متعلق تمام صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور ضروری اقدامات کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔ عرفان قادر نے کہا کہ عمران سنگین جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار ہونے کا پابند ہے اور گزشتہ ہفتے کے آخر میں پی ٹی آئی کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے اجراء پر جو خوف و ہراس دکھایا گیا وہ اس کی عکاسی کرتا ہے کہ اپنے بڑے بڑے دعووں کے باوجود عمران اپنی گرفتاری سے خوفزدہ ہیں جس سے وہ بچ نہیں سکتے۔ ایک بار عمران جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دئیے جائیں تو ملک میں استحکام آجائے گا اور کوئی بھی کارروائی کی قانونی حیثیت کو چیلنج نہیں کرے گا۔
اسلام آباد ڈی چوک اسلام آباد پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جبکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد "حکومتی ماہرین" کو توقع ہے کہ وہ زیادہ تردد کے بغیر دونوں پارلیمانی ایوانوں میں دو تہائی اکثریت...
اسلام آبادآرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں...
اسلام آباد کے الیکٹرک کو گیس دینے سے حکومت کو 80 ارب روپے کی بچت کا امکان، ڈائیورژن سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...