آزاد تجزیہ کار حکومت کے اعداد و شمار پر یقین نہیں کرتے‘ شوکت ترین

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی ظاہر کی جبکہ اصل بل اب دوگنا ہوچکے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ آزاد تجزیہ کار بھی افراط زر پر امپورٹڈ حکومت کے اعداد و شمار پر یقین نہیں کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 65فیصد کمی ظاہر کی ہے، بجلی کے اصل بل اب دوگنا ہوچکے ہیں۔