شیریں مزاری کی بیٹی ایمان حاضر مزاری نے خود کو اپنی والدہ کی حرکتوں سے الگ کرلیا

03 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)شیریں مزاری کی بیٹی ایمان حاضر مزاری نے خود کو اپنی والدہ کی حرکتوں سے الگ کرلیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایمان مزاری نےکہا کہ وہ کسی اور انسان کے قول و فعل کی ذمہ دار نہیں ہیں۔ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ آپ کسی شخص سے پیار اور احترام کرتے ہیں تو اس کی باتوں کے ذمہ دار نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے قریبی رشتوں کے ساتھ بنیادی باتوں پر اختلاف، ذاتی طور پر افسوس ناک صورت حال ہوتی ہے۔