راولپنڈی اسلام آباد میں

03 اکتوبر ، 2022
O۔۔ مجلس عزابیاد امام مظلوم کربلا زیراہتمام خانوادہ علامہ حکیم سید ذکی حیدر زیدی 3اکتوبر 7بجے شب مسجد و امام بارگاہ باب العلم آئی ایٹ  میں ہو گی۔ سیدعلی ذکی خطاب،علی سجاد رضوی، قاسم رضوی، ارتضٰی زیدی سلام و نوحہ ،پسران عباس نقوی مرثیہ خوانی کرینگے۔
اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ ہفتہ عہد و پیمان کی مناسبت سے جلوس و مجلس عزا زیر اہتمام آغا سید محمد مرتضی موسوی ، آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور میں آج پیر بعد از نماز ظہرین ہوگا ، علامہ سید قمر حیدر زیدی خطاب کریں گے۔