مولانا اعظم طارق شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،رمضان مینگل

06 اکتوبر ، 2022

کوئٹہ (آن لائن)اہلسنت والجماعت وسنی علماء کونسل بلوچستان کے صدر مولانا رمضان مینگل نے کہا ہے کہ آج مولانا اعظم طارق کا یوم شہادت ہے ان کی سیاسی ،مذہبی ،ملک وقوم کیلئے اور ختم نبوت کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں تکالیف اور اذیتیں برداشت کر کے صحابہ کرام کے ناموس کی تحفظ کیلئے جو خدمات انجام دیں انہیں ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، ان خیالات کااظہار کااظہار انہوں نے مولانا اعظم طارق شہید کے یوم شہادت کے موقع پرایک بیان میں کیا مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ 6اکتوبر 2003کو مولانا اعظم طارق کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا لیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے،ظلم کرنے والے تھک گئے لیکن مولانا اعظم طارق اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے مولانا رمضان مینگل نے مولانا اعظم طارق شہید کی شہادت پر زبرداست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا کہ صحابہ کے ناموس اور تحفظ ختم نبوت کے موقف پر ہم ڈٹے رہیں گے6اکتوبر کو ہم عہد کرتے ہیں کہ مولانا اعظم طارق شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔