نیو یارک(پی پی آئی) پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے صدرسلامتی کونسل گیبون کو مقبوضہ کشمیرکی خطرناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اپنی قراردادوں ،عوامی امنگوں کے مطابق حل کرے۔ جب کہ پاکستانی مندوب نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط نوآبادیاتی نظام کا بدترین مظہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے صدرگیبون کے سفارت کار مائیکل بیانگ سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاخط ان کے حوالے کیاجس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورتحال بارے آگاہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اپنے خط میں بلاول بھٹو زرداری نے سلامتی کونسل کے صدر گیبون اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گو تریس پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے مسئلے کا سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔پاکستانی مندوب نے اس سے قبل جنرل اسمبلی کی سپیشل پولیٹکل اینڈ ڈی کالونائزیشن (فورتھ)کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو جدید دور کے نوآبادیاتی نظام کا بدترین مظہر قرار دیتے ہوئے دہائیوں سے حل طلب اس تنازعے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ 1946کے بعد سے اب تک80سابق نوآبادیاں آزادی حاصل کر چکی ہیں لیکن کچھ لوگوں کو اب بھی حق خود ارادیت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین اس کی نمایاں مثالیں ہیں۔
لاہور ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا انجام قومی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ...
ماسکو روسی عدالت نے امریکی نیوز چینل سے وابستہ برطانوی صحافی نک پیٹن والش کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔غیر...
غزہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں ایک اور فلسطینی صحافی محمد الطنانی شہید اور2شدید...
پشاور پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور...
اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی...
اسلام آبادجمعیت علما اسلام نے آئینی عدالت پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا، آئینی عدالت کی جگہ بینچ...
اسلام آبادداسو ڈیم حملہ کے پانچ ملزمان کی جیل سے منتقلی کے دوران انہیں چھڑانے کیلئے ہوئے حملے کا مقدمہ درج...
اسلام آباد افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکرٹریٹ کی...