محمد نواز کی ناقابل شکست اننگ، پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

15 اکتوبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) محمد نواز کی آل راؤنڈر پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے164رنز کا ہدف آخری اووز میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے فائنل میں میزبان ٹیم نے 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 163رنز بنائے، کپتان کین ولیم سن 59 اورگلین فلپس 29رنز بناکر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ، حارث رؤف نے دو،دو وکٹیں لیں، شاداب اور محمد نواز نے ایک۔ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19.3اوورز میں پورا کرکےسیریز جیت لی۔ محمد رضوان 34،حیدر علی 31، کپتان بابر اعظم 15، شان مسعود نے 19رنز بنائے۔ محمد نواز نے22گیندوں کی مدد سے 38رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ افتخار احمد 25رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز کو عمدہ آل راؤنڈرپرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے اسپنر مائیکل بریس ویل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔