امریکہ،شمالی کیرولینا میں فائرنگ ،پولیس افسر سمیت 5ہلاک

15 اکتوبر ، 2022

رالی(نیوز ایجنسیاں ) امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے دارالحکومت رالی میں فائرنگ سے ایک پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رالی کی میئر میری این بالڈون نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ہائکنگ ٹریل پر پیش آیا جہاں لوگ اکثر تفریح کے لیے موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ واقعہ گذشتہ شام پانچ بجے پیش آیا جس میں5افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں بھی ایک پولیس افسر شامل ہے ۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے تاحال ملزم کی شناخت، عمر اور فائرنگ کرنے کی وجوہات سے متعلق میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔