راولپنڈی(آئی ا ین پی ) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر تے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کو رانا ثنا کیخلاف کارروائی سے روک دیا ۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روکتے ہوئے پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ وزیرداخلہ رانا ثناءپر کلر کہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ رانا ثنااللہ اس وقت وزیرقانون تھے ۔ اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا اور پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے۔
بینکاک تھائی لینڈ کے20صوبو ں میں سیلاب نے30ہزار خاندانوں کو متاثر کیا جبکہ16ا گست سے ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے...
تل ابیباسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو واپس لانے کے پابند ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں۔غیرملکی...
واشنگٹن امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایسے ردعمل سے بچنے کے لیے کام...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ احتجاج اورشہروں کی بندش سے ملکی معیشت کویومیہ...
پشاور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین محمود خان پر سرکاری اکانٹ سے رقم...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کیلئے رِٹ دوبارہ دائر کردی گئی ۔میاں عزیز...
کراچی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات کیلئے سندھ اور بلوچستان میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا...
اسلام آباد چائنہ ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک اعلی سطح چینی تجارتی وفد نے 7 اکتوبر2024کو ایس آئی...