آڈیو لیکس سےسب سے اہم ترین دفتر کی حیثیت متاثر ہوئی ،فوادچوہدری

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ،امید ہے سپریم کورٹ معاملے کی اہمیت کو سمجھے گی اوراس کی تہہ تک پہنچنے کیلئے طاقتور کمیشن تشکیل دے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کا نیا آڈیو کلپ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر کس قدر غیر محفوظ ہے ،امید ہے سپریم کورٹ اس معاملے کی اہمیت کو سمجھے گی اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ایک طاقتور کمیشن تشکیل دے گی۔