اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ضمنی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔ضمنی الیکشن کا انعقاد محتاط انداز سے کیا جائے، انتخابی ادارے کو الرٹ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ کے پیش نظر وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو متنبہ کردیا۔ انتخابی ادارے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے حاصل معلومات کے مطابق دہشت گردضمنی انتخابات کے دوران کارروائیاں کرسکتے ہیں ۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی گہما گہمی ہے اور کارکنان ضرورت سے زیادہ پرجوش ہیں ۔آنے والے دنوں میں پنجاب میں سیاسی افراد کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے،سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث فوج اور پیرا ملٹری فورسزریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ جبکہ مختلف صوبوں میں پولیس جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنا اکیلا پولیس کیلئے بھی ممکن نہیں۔ لہذا ضمنی انتخابات کا انعقاد محتاط انداز سے کیا جائے۔
لاہور ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا انجام قومی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ...
ماسکو روسی عدالت نے امریکی نیوز چینل سے وابستہ برطانوی صحافی نک پیٹن والش کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔غیر...
غزہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں ایک اور فلسطینی صحافی محمد الطنانی شہید اور2شدید...
پشاور پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور...
اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی...
اسلام آبادجمعیت علما اسلام نے آئینی عدالت پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا، آئینی عدالت کی جگہ بینچ...
اسلام آبادداسو ڈیم حملہ کے پانچ ملزمان کی جیل سے منتقلی کے دوران انہیں چھڑانے کیلئے ہوئے حملے کا مقدمہ درج...
اسلام آباد افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکرٹریٹ کی...