نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں ہندو انتہاپسند غنڈوں نے ایک اورمسجد پر دھاوا پرتوڑ پھوڑ کی اورنمازیوں کو دھمکیاں دیں۔مودی سرکار میں ہندو انتہاپسند منظم منصوبہ بندی سے مسلسل مساجد پرحملے کررہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ہندوانتہاپسند غنڈوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے سے مسلمانوں پر تشدد اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ریاست ہریانہ کے شہرگروگرام میں ہندو انتہا پسند غنڈوں کے ہجوم نے مسجد پر دھاوا بول دیا۔ہندو انتہاپسندوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی نمازیوں پرتشدد کیا اور امام مسجد سمیت نمازیوں کوقتل کی دھمکیاں دیں۔نمازیوں کو ان کے خاندانوں سمیت علاقے نکالنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ہندو انتہاپسندوں نے عشا کی نماز کے دوران مسجد کے ہال کو تالا لگا دیا۔ مسلمانوں کی شکایت کے باوجود سارا دن گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم رات گئے مسلمانوں کے شدید احتجاج پر شکایت درج کرلی گئی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...