بابر اعظم اورکین ولیم سن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا روانہ

15 اکتوبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے ملبورن روانہ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن بھی بابر اعظم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوئے۔دونوں کپتان پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کی وجہ سے اسکواڈ سے پہلے آسٹریلیا پہنچ رہے ہیں۔اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔بابر اعظم اور ولیم سن کل پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔