ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا ، قومی ادارہ صحت

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہاہے کہ ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ این آئی ایچ کے مطابق پاکستان کو ایبولا کیسز کا براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔ ایبولا کیسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ستمبر2022میں یوگنڈا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے این آئی ایچ نے تجارتی اور سفری تنظیموں بشمول سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (سی ایچ ای)/ بارڈر ہیلتھ سروسز کو چوکس رہنے اور وبا ءسے متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیا۔