پاکستان کسٹمز نے 3459گاڑیاں ضبط کیں، وزارت خزانہ

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کسٹمز نے مالی سال 2021-22ء کے دوران 3459گاڑیاں ضبط کیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران ضبط اور نیلام کردہ گاڑیوں کی تمام تر تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال پر تحریری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کسٹمز نے مالی سال 2021-22ء کے دوران گیارہ ارب روپے مالیت کی کل 3459 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔